گوادر میں سی پیک کے تحت بننے والے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے: وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چینی سفیر نونگ رونگ سے بروز بدھ ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت گوادر میں سی پیک کے تحت بننے والے تمام منصوبے جلد مکمل کرے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وفاقی وزیر نے چینی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان میں خوشحالی گوادر کی ترقی سے منسلک ہے اور موجودہ حکومت سی پیک کے تحت گوادر میں تعمیر ہونے والے تمام منصوبے جلد مکمل کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پاکستان کی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب کریں گے اور حکومت ان کی بروقت تکمیل کے لیے پُرعزم ہے۔

چینی سفیر سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے موقع پر شروع کیے جانے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ دورہ خاص طور پر ایسے وقت میں اہم ہو گا جب صدر شی جن پنگ نے چین کے رہنما کے طور پر تیسری مرتبہ تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے ایم ایل ون، کراچی سرکلر ریلوے، اور مختلف شعبوں میں کئی دیگر منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top