سیلاب سے فصلوں کو 5 کھرب 29 ارب روپے کا نقصان ہوا: وفاقی وزارتِ غذائی تحفظ

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ غذائی تحفظ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث تمام اقسام کی فصلوں کو تقریباً 5 کھرب 29 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی وزارتِ غذائی تحفظ نے سینیٹ کے حالیہ سیشن میں ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے دوران ملک کے زرعی شعبے کو تقریباً 5 کھرب 29 ارب روپے کا نقصان ہوا جس سے 40 فیصد کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ علاوہ ازیں لائیو سٹاک کے شعبے کو 1 کھرب 2 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ 10 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔

وفاقی وزارتِ غذائی تحفظ نے حالیہ سیلاب سے ملک میں فصلوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں فصلوں کو تقریباً 3 کھرب اور 94 ارب روپے کا نقصان ہوا، پنجاب میں 82 ارب روپے جبکہ بلوچستان میں 63 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ خیبرپختونخوا میں 17 ارب روپے اور آزاد جموں و کشمیر میں تقریباً 1 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 50 لاکھ 98 ہزار 9 سو 63 ایکڑ رقبے پر مشتمل فصلوں میں سے 40 فیصد فصلوں کو حالیہ سیلاب کے باعث نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان سندھ کو ہوا جہاں 79 فیصد فصلیں تباہ ہوئیں۔ بلوچستان میں 53 فیصد، پنجاب میں 15 فیصد، خیبرپختونخواہ میں 14 فیصد اور آزاد جموں و کشمیر میں 25 فصلوں کو نقصان پہنچا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top