سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 1600 افراد جاں بحق جبکہ 12800 سے زائد زخمی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق جون کے وسط سے اب تک پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 1,600 سے زائد افراد ہلاک اور 12,800 زخمی ہوئے جبکہ 2,049,532 مکانات تباہ ہوئے اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بے گھر ہو گئی۔

این ڈی ایم اے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے جون کے وسط سے اب تک ہلاکتوں کی کُل تعداد تقریباً 1,638 ہو گئی ہے اور 12,865 زخمی ہوئے۔ ملک میں بارشوں یا سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جان کی بازی ہارنے والوں میں 588 بچے اور 332 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 747 افراد ہلاک ہوئے، اس کے بعد جنوب مغربی بلوچستان اور شمال مغربی خیبرپختونخوا میں بالترتیب 323 اور 306 اموات ہوئیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کے مختلف حصوں میں 2,049,532 مکانات تباہ اور 1,120,261 مویشی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ قدرتی آفت سے تقریباً 33,046,329 افراد اور 84 اضلاع متاثر ہوئے۔ انفراسٹرکچر کے نقصان کی بات کی جائے تو تقریباً 13,074 کلومیٹر طویل سڑکوں اور 410 پُلوں کو نقصان پہنچا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Rizwan Ali Shah

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے