ریئل اسٹیٹ کی ترقی ملکی خوشحالی کیلئے ناگزیر، شفیق اکبر کا میپ سیمینار سے خطاب

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP’s)کے منعقد کردہ سیمینار میں گرانہ ڈاٹ کام نے بطور گولڈ سپانسر شرکت کی۔ جس کا عنوان ’’پاکستان کی ریئل اسٹیٹ میں ڈیجیٹل دور کا کردار‘‘ تھا۔ سیمینار کا انعقاد پی سی ہوٹل لاہور میں کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

سیمینار میں امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے بطور مہمان خصوصی شمولیت اختیار کی۔  جس میں انہیں مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔

 

 اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں بےحد پوٹینشل ہے جو حکومتی اداروں کی بہترین حکمتِ عملی کے باعث کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ کاروباری اور پیشہ ور صلاحیتوں کو ابھارنے سے ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹرز کو سہولیات فراہم کرنے میں حکومتی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہمیں ہے حکمِ اذاں، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ ہمیں منصوبہ بندی اور معلومات کے فقدان پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اسی کے تحت ہم نے وژن 2047 کا پلان ترتیب دیا ہے۔

 

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملک میں درپیش مسائل سے متعلق جب پالیسی بنائی جاتی ہے تو تمام مسائل کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔ ہمیں سب سے پہلے منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ صرف ریئل اسٹیٹ پر نہیں بلکہ جی ڈی پی میں شامل دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے بھی اقدامات ضروری ہیں۔

 

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP’s) کے ممبران پر مشتمل مختلف برانڈز اور کمپنیز کے سی ای او، ڈائریکٹرز اور سینئر قیادت نے سیمینار میں شرکت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top