ڈی جی آر ڈی اے کی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کی ہدایت

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ نے آر ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں بالخصوص غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے ترجمان کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں بشمول ہائی کورٹ روڈ، ٹمبر مارکیٹ، پکی گلی کے علاقے اور کمرشل روڈ کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو سروے کرنے اور غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی تعمیر، کمرشلائزیشن اور دیگر خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران اور بلڈنگ انسپکٹرز کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

حکام کے مطابق شہریوں کی شکایات پر ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے نالہ لئی ایکسپریس وے کا بھی دورہ کیا اور نالہ لئی کے اطراف ہونے والی تعمیرات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نالہ لئی کے اطراف ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے علاقے کے بلڈنگ انسپکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ترجمان آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی سیف انور جپہ کی جانب سے شہریوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ شہری اپنی محنت کی کمائی سے غیرقانونی رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ ڈی جی آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ پراجیکٹس کے مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنے غیر منظور شدہ اور غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی تشہیر بند کریں اور قانون کے مطابق اپنے پراجیکٹس کے این او سی کے حصول کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں۔ بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top