ڈی ایچ اے لاہور نے ڈیفینس کلب کی ممبرشپ کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

زندہ دلانِ شہر لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جے فیز ون میں واقع ڈیفنس کمیونٹی کلب کی رکنیت کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

IMARAT Downtown

Islamabad’s emerging city centre

Register Now

ڈی ایچ اے لاہور کے مطابق میں ڈیفنس کلب کی لائف ٹائم ممبر شپ کے لئے جو درخواستیں طلب کی گئی ہیں اس کے لئے شہریوں کا ڈیفنس کا رہائشی ہونا ضروری نہیں ہے۔

صرف ایک ماہ کی قلیل مدت میں اب شہری ڈیفنس کمیونٹی کلب کی ممبر شپ حاصل کر کے کئی پُرتعیش سہولتوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

ڈیفنس کمیونٹی کلب تفریحی سرگرمیوں کے علاوہ بین الاقوامی اور مقامی خوش ذائقہ کھانوں سے مزین مختلف ریسٹورنٹس کی سہولیات بھی اپنے ممبرز کے لیے انتہائی مناسب نرخوں پر پیش کر رہا ہے۔

تندرست و توانا زندگی کے لیے اسپورٹس میں جم، سوئمنگ پول، سکوائش کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ، ٹینس کورٹس اور منی گالف کلب کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

IMARAT Downtown

Best Offers Islamabad’s emerging city
centre
Register Now
Scroll to Top
Scroll to Top