سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی زمین کی آباد کاری، بیج کی منصفانہ تقسیم پر اجلاس: این ایف آر سی سی

ملک بھر میں حالیہ سیلاب کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کی آبادکاری کے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی) کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں زرعی زمین کی آبادکاری کے لیے بیج کی منصفانہ تقسیم پر گفتگو ہوئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ایف آر سی سی حکام کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں میں بیج کی تقسیم کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گندم اور تیل کے بیجوں کی تقسیم کے طریقہ کار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بیج کی تقسیم کو ہر قیمت پر شفاف بنایا جائے گا۔

ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مطلوبہ 50 فیصد بیج فراہم کرے گی۔

وزیر برائے غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ضرورت کے حساب سے بیج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں فوری کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

این ایف آر سی سی نے تمام صوبوں سے کہا کہ وہ 10 اکتوبر تک قابلِ کاشت زمین اور مطلوبہ بیج کے بارے میں جامع معلومات فراہم کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top