جرمن اماراتی مشترکہ کونسل برائے صنعت و تجارت کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) حکام نے بتایا کہ جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل فار انڈسٹری اینڈ کامرس کے ایک وفد نے ریگولیٹری فریم ورک کو سمجھنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے گذشتہ روز ایس ای سی پی کا دورہ کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایس ای سی پی حکام کے مطابق ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک اور حالیہ اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ایس ای سی پی چیئرمین نے ملکی و غیر ملکی تمام شیئر ہولڈرز کو یکساں طور پر دیے جانے والے حقوق و فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔

حکام کے مطابق ایس ای سی پی رجسٹرار آف کمپنیز مبشر سدوزئی نے وفد کو پاکستان میں کمپنیوں کی اقسام اور ملک میں کاروبار کے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے ای ای سی پی کی جانب سے کی گئی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے ایس ای سی پی کی جانب سے کی گئی اصلاحات کے بارے میں معلومات شیئر کیں جن میں کارپوریشن کے عمل کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن، ڈیجیٹل سرٹیفائیڈ ٹرو کاپیز (سی ٹی سیز)، آن لائن بینک پورٹل، مختلف غیر ملکی زبانوں میں کارپوریشن گائیڈز، اور ہر طرح کے سوالات کے بروقت جواب کے لیے مستعد واٹس ایپ سروس شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ وفد کے ارکان نے پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے میں ایس ای سی پی کے کردار کے حوالے سے جاننے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایس ای سی پی حکام نے وفد کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا جامع طور پر جواب دیا اور کیپٹل مارکیٹ، انشورنس اور نان بینکنگ فنانشل سیکٹر سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top