پانی کے حوالے سے شکایات کے لیے ہیلپ لائن قائم، سی ڈی اے

اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے پانی کے ضیاع اور ٹینکرز کے حوالے سے شکایات کے لیے ہیلپ لائنز قائم کر دی گئیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق واٹر سپلائی سسٹم میں پانی کی لیکج یا ضیاع کے حوالے سے شکایات درج کروانے کے لیے واٹر مینجمنٹ ہیلپ لائن 03357775444 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں صرف واٹر ٹینکر سے متعلقہ شکایات کے لیے بھی مخصوص ہیلپ لائنز قائم کی گئی ہیں۔

سیکٹر جی 6، جی 7، جی 8، ایف 5، ایف 6، ایچ 8 اور ماڈل ٹاؤن میں رہائش پذیر شہری 0519209680 پر کال کر کے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

سیکٹر جی 9، جی 10، جی 11، ایف 10، ایف 11 اور ڈی 12 کے رہائشی افراد قائم کی گئی ہیلپ لائن 0519106085 سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

سیکٹر ایف 8، ایف 7 اور ای 7 میں رہائش پذیر افراد 0512852807 پر کال کر کے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

سیکٹر آئی 9 اور آئی 8 کے شہریوں کے لیے ہیلپ لائن 0519257304 قائم کی گئی ہے۔

سیکٹر آئی 10 اور آئی 11 کے رہائشیوں کے لیے 0519330444 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

شہری اپنی متعلقہ سیکٹر کی مخصوص ہیلپ لائن پر کال کر کے شکایات کا اندراج باآسانی کروا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top