آئی جے پی روڈ اسلام آباد کی تعمیر 14 اپریل 2023 تک مکمل کر لی جائے گی: وفاقی حکومت

وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ اسلام آباد کی تعمیر 14 اپریل 2023 تک مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا 64 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

حکام کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو نے قومی اسمبلی کو آئی جے پی روڈ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جے پی روڈ کی تعمیر 64 فیصد مکمل ہو چکی ہے اور یہ منصوبہ 14 اپریل 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نائنتھ ایونیو پر 2 فلائی اوور اور فقیر ایپی روڈ پر ایک فلائی اوور شامل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراریاں اور پیرودھائی کے مقام پر دو پُلوں کے ساتھ آئی جے پی روڈ کے دونوں اطراف 4 لین ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار رش کے اوقات میں موجود رہتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Rizwan Ali Shah

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے