غیرقانونی تجاوزات سے نمٹنے کے لیے سی ڈی اے چیئرمین کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرقانونی تجاوزات سے نمٹنے کے لیے مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق اجلاس میں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے ہدایات جاری کیں کہ انفورسمنٹ ونگ کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنا کر تجاوزات سے نمٹنے کے لیے جدید اصلاحات پر مشتمل تجاویز جلد از جلد تجاویز پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر زون کی نگرانی ایک قابل اور تربیت یافتہ افسر بمعہ عملہ کرے گا تاکہ جہاں کہیں بھی غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات ہو رہی ہوں ان کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی عمارات اور تعمیرات کا سروے مکمل کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بروقت کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مربوط حکمتِ عملی وضع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ، ڈی ایم اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی سمیت تمام محکمے مشترکہ طور پر غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ واگزار کرائی گئی زمینوں کو فوری طور پر انوائرمنٹ ونگ کے حوالے کیا جائے اور وہاں باغبانی کا اغاز کیا جائے جس سے شہر کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top