خلافِ ضابطہ زیرِ تعمیر تین رہائشی منصوبوں کے سیلز دفاتر مسمار: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے خلافِ ضابطہ زیرِ تعمیر تین رہائشی منصوبوں کے سیلز دفاتر مسمار کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے زور و شور سے کاروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر آر ڈی اے کے عملے نے متعلقہ تھانے کی پولیس کی مدد سے ٹھٹھہ گورکھپور روڈ پر ایک اور ترہیہ گورکھپور روڈ، راولپنڈی پر قائم دو غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے سیلز آفس مسمار کر دیے۔

آر ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ اِن غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کے مالکان پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان منصوبوں کی منظوری کے بغیر سیلز دفاتر چلا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی کی ہدایت پر آر ڈی اے کا پلاننگ ونگ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تشہیر اور مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے۔ اتھارٹی نے مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ان تینوں ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلف ایف آئی آر بھی درج کروائی جا چکی ہے۔

آر ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ اِن غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور اسپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں آر ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ سے بھی درخواست کی ہے کہ عوام کو غیر منظور شدہ رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے روکنے کے لیے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف کاروائی کی  جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top