پنجاب کا لاہور میں کلمہ چوک کی تعمیر نو کے منصوبے پر آئندہ ماہ ترقیاتی کاموں کے آغاز کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے 5 ارب روپے لاگت پر مشتمل لاہور کلمہ چوک منصوبے کی تعمیرِ نو کا آغاز آئندہ ماہ سے کرنے اعلان کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) اور لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کی ٹیکنیکل ٹیم کے مابین حالیہ اجلاس میں محکموں نے کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ٹریفک ڈائیورژن پلان کو حتمی شکل دی۔

پی سی بی ڈی ڈی اے حکام کے مطابق تعمیر کے پہلے مرحلے کے دوران مین بلیوارڈ کا ایک رخ برکت مارکیٹ سے لبرٹی مارکیٹ تک جانے والی ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

سروس لین فردوس مارکیٹ سے علی زیب روڈ، برکت مارکیٹ اور فیروز پور روڈ سے آنے والی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔

حکام نے بتایا کہ ایس پی ٹریفک نے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ ٹریفک ڈائیورژن پلان سے اتفاق کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک پلان میں ہونے والی وقتاً فوقتاً تبدیلیوں کے بارے میں عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اسکوائر کا بھی نام دیا گیا ہے، کلمہ چوک انڈر پاس سے شروع ہوگا اور فردوس مارکیٹ کی طرف مڑنے سے پہلے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور انڈر پاس تک محیط ہو گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ گلبرگ کے مین بلیوارڈ پر قائم کئی پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ زیر زمین سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا بھی منصوبے میں شامل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top