ایل ڈی اے کا لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون ٹو کی جانب سے ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار سکیم پر آپریشن کیا گیا۔

ٹیم نے ملتان روڈ پر قائم چار غیر قانونی دکانیں مسمار کر دیں جبکہ گورنمنٹ سپیریئر سروس ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم میں متعدد پلاٹ سیل کر دیئے۔

ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ ٹاؤن پلاننگ حکام نے جے ای آئی فیکٹری ایریا میں دکانیں مسمار کر دیں اور سبزہ زار کے اے بلاک میں ایک عمارت کو سیل کر دیا۔ ٹیم نے اقبال ٹاؤن کے رچنا بلاک میں ایک ریسٹورنٹ کی غیر قانونی عمارت کو بھی مسمار کر دیا اور اقبال ٹاؤن کے کالج بلاک میں ایک پلاٹ کو بھی غیر قانونی توسیع پر سیل کر دیا۔

ٹیم کے ارکان میں چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس اور ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹر سلمان محفوظ شامل تھے جبکہ پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top