ایل ڈی اے نے لاہور میں 8 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے صوبائی دارالحکومت میں 8 خلافِ قانون ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات مسمار کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق غیر مصدقہ سوسائیٹیز اور ایک غیر قانونی اراضی سب ڈویژن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

 

مزید برآں، آپریشن کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ کمپلیکس کے دفاتر، روڈ ویز، باؤنڈری والز اور دیگر عمارتوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز گزشتہ دو سال سے متعلقہ قانونی اداروں کی منظوری حاصل نہیں کر پائیں۔

 

بعض عہدیداران کے مطابق کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی تعمیرات کے علاوہ آپریشن کے چند دنوں بعد مسمار کیے گئے دفاتر اور ڈھانچے کی تعمیر نو کرتی رہتی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top