ملتان روڈ پر واقع 7 کاروباری تعمیرات سربمہر: ایل ڈی اے

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے ملتان روڈ پر واقع 7 کاروباری تعمیرات سربمہر کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق ایل ڈی اے کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے آٹو موبائل کمپنیوں کے پانچ مجاز ڈیلرز سمیت سات کاروباری تعمیرات کو سربمہر کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ سربمہر کی گئی تعمیرات کے مالکان نے ضوابط اور زمین کے استعمال کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی پراپرٹی کا قانونی کمرشل سٹیٹس حاصل کیے بغیر تعمیرات کر دی تھیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے 15 روز قبل ان تعمیرات کے مالکان کو متعلق ریکارڈ 10 دنوں کے اندر پیش کرنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے لیکن مالکان کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر کاروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق سربمہر کی گئی تعمیرات کمرشل اسٹیٹس کی حامل نہیں ہیں۔ قانون کے تحت مطلوبہ فیس کی ادائیگی کے بعد ان تعمیرات کا کمرشل اسٹیٹس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top