ایل ڈی اے نے صارفین کی درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے خودکار نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے خودکار نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی زیرِ صدارت جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں صارفین کی شکایات پر بروقت عملدرآمد ون ونڈو سیل کے تحت آٹومیٹک یا خودکار نظام کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز ہفتے میں ایک مرتبہ صارفین کے مسائل خود بھی سنیں اور درخواستوں پر عملدرآمد کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ درخواستوں پر عملدرآمد برق رفتاری سے کیا جائے اور دیگر اداروں کے ساتھ روابط بہتر کیے جائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Rizwan Ali Shah

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔