ضلع راولپنڈی کی 7 تحصیلوں کا ماسٹر پلان تیار: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے مطابق ضلع راولپنڈی کی 7 تحصیلوں کا ماسٹر پلان تیار کیا جا چکا ہے۔ حکومتِ پنجاب کی منظوری کے بعد ان کا اطلاق ہو گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق مختلف فرمز کی معاونت سے یہ ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے۔ مجوزہ ماسٹر پلان کے مطابق نئے تعمیراتی منصوبے پہلے سے موجود شہری آبادی سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیے جانے چاہیئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ ماسٹر پلان میں پانی، گیس، توانائی، سڑکیں، صحت، تعلیمی انفراسٹرکچر، کھیلوں کے میدان اور پارکس کی سہولیات شامل کی گئی ہیں تاکہ موجودہ آبادی اور مستقبل میں ہونے والی آبادی کو مذکورہ تمام بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں۔

چئیرمین آر ڈی اے طارق محمود مرزا کا کہنا ہے کہ گذشتہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان کی تیاری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر کی بڑھتی آبادی کے پیشِ نظر اس کی مغرب کی جانب توسیع وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ آبادی والے علاقوں میں نئی تعمیرات روکنا نہایت لازم ہے تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر پر مزید بوجھ نہ ہو اور عوام ضروریات کے مطابق سہولیات میسر آ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آر ڈی اے نے 13 منظور شدہ اسکیموں پر عمودی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، کلر سیداں، گوجر خان اور ٹیکسلا کا ماسٹر پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد ان کا اطلاق کیا جائے گا۔

چئیرمین آر ڈی اے نے بتایا کہ آنے والے وقتوں میں راولپنڈی شہر کی تشکیلِ نو عمل میں لائی جائے گی جو 2045ء تک شہر کی ترقی کی راہیں ہموار کرے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top