راولپنڈی: وائس چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملک عابد حسین کا کہنا ہے کہ حکومت میٹرو بس اسٹیشنز اور اُن کے کاریڈورز کو بس سروس کی آمدن بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کی سٹریٹیجی پر غور کررہی ہے۔
وہ مری روڈ اور میٹرو پلرز کا معائنہ کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان کے میٹرو اسٹیشنز کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں کافی سارے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔