ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے 7 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد گھر تباہ کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 7 لاکھ 19 ہزار 857 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 12 لاکھ 80 ہزار 191 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے اب تک کم از کم 1,696 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 759، خیبرپختونخوا میں 308، بلوچستان میں 336، پنجاب میں 221، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 23 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 12 ہزار 867 افراد زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ شدید بارشوں 11 لاکھ 62 ہزار سے زائد مویشیوں کا نقصان ہوا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے 13 ہزار 97 کلومیٹر سڑکوں اور 440 پُلوں کو نقصان پہنچا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top