نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا 6 ارب روپے کے قرضوں کا اجراء

اسلام آباد: اسکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو 6 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایس ای سی پی چئیرمین عامر خان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے والی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے صارفین میں اضافے کے بعد کُل صارفین کی تعداد 3 لاکھ پینسٹھ ہزار ہو چکی ہے۔ صارفین میں اضافے کی وجہ ہی قرضوں کے اجراء میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کو درپیش آنے والی مشکلات کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ایس ای سی پی وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مدد سے نان بینکنگ مائیکروفنانس کمپنیوں اور ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں کی کامیاب پاکستان پروگرام میں شمولیت کروانے میں کامیاب رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top