وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے 13 نئے روٹس دریافت

اسلام آباد: نسٹ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی فیزایبلٹی اسٹڈی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے 13 نئے روٹس دریافت کر لیے گئے ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں کو آپس میں منسلک کرتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نسٹ یونیورسٹی نے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر یہ فیزایبلٹی اسٹڈی تیار کی تاکہ اسلام آباد میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے میں مدد مل سکے اور بسوں کے نئے روٹس دریافت ہو سکیں۔

سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں نسٹ یونیورسٹی کی جانب سے یہ فیزایبلٹی اسٹڈی پیش کی گئی۔ اجلاس میں سی ڈی اے چئیرمین و کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس، سی ڈی اے اور نسٹ یونیورسٹی کے حکام، ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان، حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری شریک تھے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسٹڈی میں 13 نئے روٹس دریافت کیے گئے ہیں تاکہ اندرونِ شہر ٹریفک کے رش کو کم کیا جا سکے۔ ان میں 9 روٹس شہر کے اندر ہیں جبکہ 4 روٹس دیہی علاقوں میں میں دریافت کیے گئے ہیں جن میں نیلور تا کھنہ، ترامڑی تا آبپارہ، این 5 جی ٹی روڈ تا ڈی 17 اور آئی جے پی روڈ تا آئی جے پی میٹرو اسٹیشن شامل ہیں۔

سی ڈٰی اے کو نسٹ یونیورسٹی کی جانب سے مذکورہ اسٹڈی کی رپورٹ ملنے کے بعد اس کا پی سی 1 تیار کیا جائے گا تاکہ ان روٹس کی تعمیر کا آغاز کیا جا سکے۔

حکومتی زرائع کے مطابق ان 13 روٹس پر چلانے کے لیے 150 بسوں کی ضرورت پیش آئے گی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے گذشتہ ماہ سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی تھی کہ اندرونِ شہر بس سروس ایک ماہ کے اندر شروع کی جائے۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں اورنج، بلیو اور گرین میٹرو بس سروس کا اپریل اور جولائی میں باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا تھا اور یہ بسیں صارفین کو فی الوقت مفت سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہیں جب تک کہ انتظامیہ کی جانب سے کرایہ کا تعین نہیں کر لیا جاتا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top