نجی رہائشی منصوبوں کی تشہیر سے قبل این او سی لازم قرار: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے نجی رہائشی منصوبوں کی تشہیر سے قبل این او سی حاصل کرنا لازم قرار دے دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور جپہ نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈز، راولپنڈی ڈسٹرکٹ کونسل اور راولپنڈی کی تحصیل کونسلوں کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو آر ڈی اے سے این او سی کے حصول کے بعد تشہیر کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا ضلع راولپنڈی کے تقریباً تمام حصوں میں نجی رہائشی منصوبوں اور لینڈ سب ڈویژنز میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا تھا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے این او سی کے بغیر پُرکشش تشہیر کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو راغب کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیوز کے ذریعے تشہیر کی جاتی ہے، آر ڈی اے نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے غیرقانونی اور غیرمنظور شدہ رہائشی منصوبوں کی جانب سے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر تشہیر کا معاملہ اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آر ڈی اے بھی غیر قانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف کاروائی کر رہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد آر ڈی اے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔

ڈی جی آر ڈی اے نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کریں۔ مزید برآں، سپانسرز کو بھی فوری طور پر متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ/غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ کو روکیں اور قانون کے مطابق ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top