اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا اور اس حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسٹیشنز پر بھی سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور طلباء کو کرائے میں رعایتی پیکج دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بس کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو جدید ترین ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں سابق چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات سلمان غنی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سی ای او ڈائیوو، سیکرٹریز منصوبہ بندی و ترقیات، انرجی، فنانس، ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top