پاکستانی انجینئر کے لیے عالمی اعزاز

اسلام آباد: بین الاقوامی کمپنی انٹیل میں کام کرنے والے پاکستانی طاہر غنی نے انوینٹر آف دا ایئر 2022 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انٹیل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق طاہر غنی نے انٹیل میں اپنے 28 سالہ کیریئر میں 1000 پیٹنٹس لگائے اور ٹرانزسٹرز میں چند انقلابی تبدیلیوں پر کام کرتی ٹیمز کی سربراہی کی۔

ان کی سربراہی میں کام کرتی ٹیمز کے کچھ انقلابی اقدامات میں اسٹرینڈ سیلیکون، ہائی کے میٹل گیٹ، فن فیٹ ٹرانزسٹرز اور ربن فیٹ ٹرانزسٹرز شامل ہیں۔

انٹیل کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ سنجے نتارنجن کا کہنا ہے کہ میں طاہر غنی کو انڈسٹری کے چند عظیم مؤجدین میں شمار کرنے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔

طاہر غنی اس وقت انٹیل کے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ گروپ میں بطور ڈائیریکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top