لیہ میں سولر منصوبے کی زمین کے حصول کے لیے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پی سی 1 پر غور کرے گی

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) لیہ میں 12 سو میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ منصوبے کی زمین کے حصول کے پی سی ون پر غور کرے گی۔ اس منصوبے پر 2 ارب 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے کا پی سی ون سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کو جمع کروایا جا چکا ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔

وزراتِ منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ 12 سو میگاواٹ کے منصوبے کے لیے 4 ہزار 8 سو ہیکٹر اراضی کی ضرورت پیش آئے گی جو کہ فی میگاواٹ چار ہیکٹر اراضی بنتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے شیرگڑھ میں شروع کیا جائے گا۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے پی سی ون کی منظوری کے بعد منصوبے کی اراضی کے حصول کے لیے کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top