پنجاب میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں کمی کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی۔ صوبے بھر میں پراپرٹی فیس کو ایک فیصد مقرر کر دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے صوبے بھر میں پراپرٹی کی رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا جو ریونیو بڑھانے کا باعث بنے گا۔ اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بھی بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا  ہے۔

اجلاس میں ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خزانہ افتخار امجد نے شرکت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top