غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اشتہارات رکوانے کیلئے ایل ڈی اے کا پی ٹی اے سے رابطہ

اسلام آباد: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی جانب سے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے اشتہارات رکوانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رابطہ کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے دائر کی گئی رِٹ پٹیشن کی سماعت کے بعد 30 مارچ 2022 کو یہ حکم نامہ جاری کیا کہ کسی بھی غیرقانونی رہائشی منصوبے کی تشہیر ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پر نہیں کی جا سکتی۔

ایل ڈی اے کے مطابق اس سے پہلے سوشل میڈیا پر مختلف غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیری مہم جاری تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ایل ڈی اے کی جانب سے ایسی تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی سوشل میڈیا پر تشہیر روکنے کے لئے پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق وہ تمام رہائشی منصوبے جن کے پاس این او سی نہیں ہے ان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کی تشہیر یا کاروبار کرنے سے باز رہیں۔ بصورت دیگر قانون کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے ایکشن لیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top