حکومتِ پنجاب نے ترقیاتی کاموں کے لئے 21 ارب 36 کروڑ روپے مختص کر دیے

لاہور: حکومتِ پنجاب نے حالیہ بجٹ میں شہری آبادی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 21 ارب 36 کروڑ روپے مختص کر دیے۔ جنوبی پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے حکومت کی جانب سے تقریباً 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت نے 217 پہلے سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کے لیے تقریباً 17 ارب روپے مختص کیے ہیں اور 58 نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے تقریباً 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 6 ایسی جاری اسکیمیں جن پر بیرون ملک امداد سے کام جاری ہے، ان کے لیے تقریباً 4 ارب روپے مختص کیے ہیں، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی 20 جاری اسکیموں کے لیے تقریباً 5 ارب روپے، واسا ملتان کی 11 جاری اسکیموں کے لیے تقریباً 2 ارب روپے، واسا فیصل آباد کی 20 جاری اسکیموں کے لیے تقریباً 1 ارب روپے، واسا راولپنڈی کی 3 جاری اسکیموں کے لیے تقریباً 1 ارب روپے، واسا لاہور کی 26 جاری اسکیموں کے لیے 885 ارب روپے، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے لیے 60 کروڑ 30 لاکھ روپے اور ضلعی ترقیاتی 101 پراجیکٹس کے لیے تقریباً 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کی 4 نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 40 کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان ترقیاتی پراجیکٹس میں شہرِ لاہور کی مختلف شاہراہوں کی بحالی بھی شامل ہے۔

حالیہ بجٹ میں حکومتِ پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی 20 جاری اسکیموں کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ان ترقیاتی پراجیکٹس میں شہرِ لاہور میں 10 اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، شیراں والا گیٹ پر فلائی اوور کی تعمیر، سمن آباد موڑ پر انڈر پاس کی تعمیر اور ای کنسٹرکشن سروس پورٹل بنانے کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام بھی ان پراجیکٹس کا حصہ ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top