آر ڈی اے نے 31 کمرشل عمارات سربمہر کر دیں

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں 31 کمرشل عمارات سربمہر کر دیں اور 3 غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے دفاتر بھی مسمار کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ اور ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے 31 کمرشل عمارتوں کو سربمہر کر دیا گیا اور ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئیں۔ علاوہ ازیں غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تین دفاتر بھی مسمار کر دیے گئے۔

آر ڈی اے ترجمان کے مطابق شاہ پور سیداں روڈ راولپنڈی پر 5 زیرِ تعمیر کمرشل عمارات کو بھی مسمار اور 11 کمرشل عمارتوں کو سربمہر کر دیا۔

آر ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر عملے نے پولیس کی مدد سے مذکورہ بالا آپریشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مالکان نے بغیر منظوری اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کے غیر قانونی طور پر کمرشل عمارتیں تعمیر کر رکھی تھیں۔

آر ڈی اے حکام نے مزید بتایا کہ موضع رتیال، موہڑہ کوئین، چک بیلی خان روڈ، روات، راولپنڈی میں ایک غیر قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم کی باؤنڈری وال کو بھی مسمار کر دیا گیا اور اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ آر ڈی اے نے موضع پنڈ نصرالہ راولپنڈی میں لنک بجنیال روڈ پر 20 دکانیں بھی سربمہر کر دیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ غیرمجاز تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اور آر ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

آر ڈی اے نے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ آر ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ سے تصدیق کیے بغیر کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری غیرقانونی رہائشی منصبوں کی تشہیر پر کان نہ دھریں بلکہ سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے سے تصدیق لازمی کر لیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top