پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے رئیل اسٹیٹ کو سیکٹر قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے جاری ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسی پراپرٹی کمپنیاں جو رئیل اسٹیٹ لسٹڈ کمپنیوں کے زمرے میں نہیں آتیں، ان  کے لیے "پراپرٹی” کے نام سے ایک نیا سیکٹر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سیکٹر کے شامل ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیکٹرز کی کُل تعداد 36 ہو گئی ہے۔

"پراپرٹی” کے سیکٹر میں فی الحال تین کمپنیوں کو رکھا گیا ہے۔ ان میں جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ، پیس (پاک) لمیٹڈ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ شامل ہیں۔

رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایس ای سی پی میں لسٹڈ کمپنیوں کے اعتبار سے سب سے بڑا سیکٹر ہے۔ علاوہ ازیں رئیل اسٹیٹ کو اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے لئے بھی سب سے موزوں سیکٹر شمار کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے تو اس میں سرمایہ کاری کو کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top