آئندہ ماہ کے دوران لاہور کے 45 پارکس کی مکمل بحالی یقینی بنانے کے احکامات جاری

کمشنر لاہورمحمد عامر جان نے ضلعی انتظامیہ کو شہر کے 45 پارکس مکمل طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اہم اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شائنگ لاہور مہم کے تحت پارکوں اور گرین بیلٹس میں مزید 30 فیصد شجرکاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکوں میں واش رومز، بینچ اور روشنی کے نظام کو بہتر سے بہترین بنایا جائے۔

انہوں نے پارکس اینڈ ہورٹیکلچر (پی ایچ اے) کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ایرپورٹ پر بہترین کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کو 15 دن کے اندر مکمل کیا جائے۔

کمشنر لاہور محمد عامر جان نے میڈیا کو بتایا کہ مال روڈ کے ساڑھے چھے کلومیٹر ایریا کی مکمل بحالی گذشتہ دو دن سے جاری ہے۔

انہوں نے شائننگ و گرین لاہور مہم کے اگلا مرحلے میں شملہ پہاڑی۔ایمپریس روڈ کو بھی شامل کر لیا۔

محمد عامر جان کا کہنا تھا کہ تمام افسران کو سڑکوں پر لایا ہوں تاکہ تمام صفائی کرنے والے عملے اور مالیوں کی حوصلہ فزائی ہو سکے، لاہور کو صاف، روشن اور سرسبز رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

کمشنر لاہور نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ عشرہ رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں اپنے علاقوں کو روشنیوں سے خوبصورت بنایا جائے۔ انہوں نے شائننگ وگرین مہم  کے تحت جیلانی پارک میں پودا بھی لگایا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top