کریم بلاک انڈرپاس منصوبے کی تعمیراتی لاگت میں20 کروڑ روپے کا اضافہ
Posted On جولائی 27, 2021
0
311 Views
3 
لاہور: بڑھتی ہوئی مہنگائی اور میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث علامہ اقبال ٹاون کے علاقے کریم بلاک میں انڈرپاس منصوبے کی تعمیراتی لاگت میں 20 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے حکام کی جانب سے مذکورہ منصوبے پر نظرثانی شدہ پی سی ون دستاویز حکومت پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق 20کروڑ روپے کے ریکارڈ اضافے کی وجہ سے کریم بلاک انڈرپاس منصوبے کی تعمیراتی لاگت کا مجموعی ابتدائی تخمینہ 2 ارب 55 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
نظرثانی شدہ پی سی ون کے مطابق سریےکی قیمت میں مجموعی طور پر 31 فیصد جبکہ سیمنٹ کی قیمت میں 17 فیصد اور اسی طرح اسفالٹ کے ریٹس میں بھی غیر یقینی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Trending Now
گھر کے لیونگ روم کو جاذبِ نظر کیسے بنایا جائے؟
اپریل 26, 2022
گھر کو سورج کی تپش سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟
مئی 17, 2022