روپے کے لئے ایک اور اچھا روز، ڈالر تین روپے تین پیسے گر گیا

اسلام آباد: روپیہ ترقی کی اڑان جاری رکھنے میں آج بھی کامیاب رہا۔ ڈالر کی قیمت میں تین روپے تین پیسے کمی واقع ہوئی۔
مرکزی بنک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر میں 1.38 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ڈالر 221 روپے 91 پیسے سے کم ہو کر 218 روپے 80 پیسے ہو گیا۔
رواں ماہ ڈالر کی قدر میں اب تک بیس روپے تک کا تاریخی اضافہ ہو چکا ہے اور ڈالر روپے کے مقابلے میں 238.84 سے کم ہو کر 218.8 روپے پر آ چکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کی طرف سے وعدے بھی حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ درآمدات میں کمی اور وزیرِخزانہ کی جانب سے آئندہ تین ماہ تک درآمدات کے حوالے سے موجودہ حکمت عملی کو جاری رکھنے کا بیان بھی روپے کی قدر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ روپے کے حوالے سے مثبت خبروں کے بعد روپے کو ذخیرہ کرنے کا رجحان دم توڑ رہا ہے جس سے مارکیٹ میں ڈالر کی رسد مزید بہتر ہو رہی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top