آزاد کشمیر کو سی پیک سے منسلک کرنے کا منصوبہ، سعودی عرب 44 ارب روپے قرض فراہم کرے گا

سعودی عرب آزاد جموں کشمیر کو سی پیک سے منسلک کرنے کے لیے 44 ارب روپے قرض فراہم کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکومتی ذرائع کے مطابق آزاد جموں کشمیر کی سی پیک میں شمولیت کے لیے مظفرآباد تا مانسہرہ 26.6 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی۔

یہ پراجیکٹ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری کے بعد پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ پراجیکٹ نیشنل ہائے وے اتھارٹی ( این ایچ اے) کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مظفر آباد تا مانسہرہ روڈ پراجیکٹ کی فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل کی جا چکی ہے۔ یہ ایکسپریس وے 4 لین پر مشتمل ہو گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ پر کُل 44.72 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس پراجیکٹ کی سی پیک کے لیے اہمیت اور افادیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سی پیک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top