اڈیالہ روڈ پر واقع 50 دکانیں اور 2 سی این جی اسٹیشنز سربمہر کر دیے گئے: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے اڈیالہ روڈ پر واقع غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 50 دُکانیں اور 2 سی این جی اسٹیشنز سربمہر کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ (ایل یو بی سی) نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 دکانوں اور 2 سی این جی اسٹیشنز کو سربمہر کر دیا۔

آر ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔

آر ڈی اے ترجمان نے بتایا کہ سربمہر کی گئی پراپرٹیز کے مالکان نے منظور شدہ پلانز/نقشہ کی خلاف ورزی کی ہے اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منظوری اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) کے بغیر غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر کیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔

آر ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی آر ڈی اے کی جانب سے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات و کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی کریں۔

ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو یہ بھی ہدایت کی کہ غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، نقشوں، عمارات کے پلان اور اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر واقع تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کی منظوری کے لیے فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top