نئے گھر کی تعمیر یا تعمیر شدہ گھر، کونسا انتخاب زیادہ موزوں؟

سہولیاتِ زندگی کے حصول کے لیے وقت، محنت اور پیسے کا صحیح استعمال ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ اپنے ذاتی اور نئے گھر کی خواہش ہر انسان کی زندگی کی اولین خواہشات میں سے ایک ہوتی ہے اور بلاشبہ اپنی اس خواہش کی تکمیل میں ہر انسان سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نئے گھر کے حصول سے لے کر اس میں منتقل ہونے تک مخلتف مراحل ایک طرف، لیکن کیا تعمیر شدہ گھر خریدا جائے یا پھر نئے گھر کی تعمیر کی جائے؟ یہ وہ اہم سوال ہے جس کا جواب آپ کے وقت، سرمائے اور من پسند تعمیر پر منحصر ہوتا ہے اور ایک تقابلی جائزہ اور موازنہ آپ کو بہترین انتخاب کی طرف لے جا سکتا ہے۔

 

نئے گھر سے متعلق دو افراد میں گفت و شنید

نئے گھر کی تعمیر کے فوائد

نیا گھر تعمیر کرنے کے کچھ فوائد قابلِ ذکر ہیں۔

حسبِ منشاء تعمیر کی سہولت

گھر کی تعمیر سے متعلق سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ آپ اسے حسبِ منشاء تعمیر کرا سکتے ہیں جیسا کہ گراؤنڈ فلور پر کمروں، ڈرائنگ، ڈائننگ اور کچن سے لے کر جگہ اور تعمیر کے طریقے کا تعین استطاعت کے مطابق کر سکتے ہیں۔ سب سے اہم نقطہ یہ کہ اگر آپ کو وقت اور سرمائے کی کمی کا سامنا ہے تو آپ مکمل گھر کے بجائے وہ ضروری حصے پہلے تعمیر کر سکتے ہیں جو فی الوقت آپ کی ضرورت ہوں۔

 

خوبصورت ڈرائنگ اور ڈائننگ روم کا منظر

کم لاگت

گذشتہ دہائیوں کی نسبت موجودہ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو تیزی سے فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ تعمیراتی شعبے کی ترقی کی بدولت گھروں اور زمینوں کی قیمتوں میں واضح اضافے کے ساتھ سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے اور لوگوں کا اعتماد بتدریج بڑھنے لگا ہے۔

تعمیر شدہ گھر خریدنے کی نسبت اگر آپ پہلے سے موجود پلاٹ کے مالک ہیں جس پر آپ گھر بنانا چاہتے ہیں تو یقیناَ آپ اپنی استطاعت کے مطابق کم لاگت میں بھی گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔

 

خالی پلاٹ پر گھر اور فیملی کی کاغذی تصویر

مرمت اور دیکھ بھال سے بچت

تعمیراتی شعبے کی ترقی نے تعمیراتی مٹیریل سے وابستہ کاروباری افراد کے لیے بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج مارکیٹ میں بہتر سے بہترین کوالٹی کے مٹیریل کی دستیابی ممکن ہے جس کی بدولت ایڈوانس ٹیکنالوجی اور پائیدار تعمیراتی مٹیریل آپ کے گھر کو کسی بھی قدرتی آفت اور نقصان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور آپ ہر بار ٹپکتی چھتوں اور ٹوٹے پائپوں جیسے نقصانات اور گھر کی مرمت و دیکھ بھال سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

 

برقی تاروں میں بلب نصب کرتے ہوئے ایک شخص کے ہاتھوں کی تصویر

 

نیا گھر تعمیر کرانے کے نقصانات

گو کہ گھر کی تعمیر ہمیشہ سے ایک مثبت عمل رہا ہے لیکن تعمیر کے دوران درپیش مسائل کا تنقیدی جائزہ کچھ غلط نہیں۔

طویل مدتی انتظار

گھر کی منصوبہ بندی اور حکومتی اداروں سے منظوری کے بعد امتحان شروع ہوتا ہے گھر بنوانے والے اس فرد کا جس نے پہلی اینٹ لگنے سے لے کر گھر میں منتقل ہونے تک تمام امور سر انجام دینے کی ذمہ داری اٹھائی ہوتی ہے۔

گھر کی تعمیر بلاشبہ طویل مدت پر مبنی ایک ایسا انتظار ہے جس میں آپ کو روزانہ کی بنیاد پر صبح سے شام تک مزدوروں کے ساتھ تعمیراتی مقام پر ایک ایک مٹیریل اور معیاری تعمیر یقینی بنانے کے عمل میں مصروف رہنا پڑتا ہے تاکہ سب کچھ نہ صرف آپ کے منشاء کے مطابق تعمیر ہو بلکہ اس میں کوئی کمی یا کوتاہی بھی نہ رہ جائے۔

 

وقت ماپنے کا قدیم آلہ

کاروباری مصروفیات سے دور

روزانہ کی بنیاد پر جاری گھر کی تعمیر بے انتہا توجہ طلب ہوتی ہے۔ اگر آپ ٹھیکیدار پر مکمل اکتفا بھی کر لیں تو یہ ممکن ہے کہ گھر کی تعمیر آپ کی منشاء کے عین مطابق اور حتمی نتائج تسلی بخش نہ ہوں۔

گھر کی تعمیر میں مصروف افراد اپنے دن کا بیشتر وقت تعمیراتی مقام پر گزارنے پہ مجبور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور ملازمت پیشہ افراد اپنے دفتر کو مناسب وقت نہیں دے پاتے۔

 

تعمیراتی مقام پر پریشان حال بیٹھا شخص

 

تھکاوٹ سے بھرپور دن

کاروباری سرگرمیوں اور نوکری پیشہ افراد کے لیے جہاں گھر کی تعمیر ایک مشکل امر ہے وہیں اس کام کی دیکھ بھال اور تکمیل کے لیے مزدوروں کے ساتھ مزدور بن کر دن گزارنا پڑتا ہے۔ گردوغبار، دھول مٹی، اینٹ، بجری اور دوسرے تعمیری کاموں کا شور آپ کی شخصیت کو مزدوروں جیسی حالت میں بدل دیتا ہے اور دن کے آخر میں آپ بے انتہا تھکن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 

سیڑھیوں پر پریشان بیٹھا سول انجینئر

 

تعمیراتی مٹیریل کی بڑھتی لاگت

کسی بھی گھر کی تعمیر کے لیے آپ کو مہینوں پر محیط وقت درکار ہوتا ہے۔ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کے باعث تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ گھر کی تعمیر کے دوران آپ کو دگنے یا تخمینہ سے زائد سرمائے کی ضرورت ہو۔

 

دو شخص لکڑی پر مبنی ٹائلز کا جائزہ لیتے ہوئے

تعمیر شدہ گھر کے فوائد

بلاشبہ تعمیر شدہ گھر خریدنے کے بھی کچھ فوائد زیرِ غور ہیں۔

 

سہولت

 تعمیر شدہ گھر خریدنے کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے نئے گھر میں فوری منتقل ہو سکتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہتر اور موزوں ہے جن کا شیڈول سخت ہے اور انہیں جلد از جلد منتقل ہونے کی ضرورت ہے۔

 

نئے گھر میں شفٹنگ کے لیے پیک سامان

 

قیمت میں اتار چڑھاؤ

قیمت میں اتار چڑھاؤ آپ کی پراپرٹی کے محلِ وقوع پر منحصر ہے۔ آپ کو اپنے پسندیدہ علاقے میں قیمت کے رجحانات کا واضح اندازہ لگانے کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیئے جو کہ آپ کو پراپرٹی کی خریداری کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

 

گھر کا چھوٹا سا ڈھانچہ اور چند سکے

لاگت

آپ کے پاس اپنے بجٹ کے اندر گھر کا انتخاب کرنے کے اختیارات ہوں گے۔

اضافی اور ممکنہ تبدیلیاں

عام طور پر تعمیر شدہ مکانات میں باغیچے بنائے جاتے ہیں۔ درخت آپ کے گھر کو ضرورت سے زیادہ گرمی سے بچانے کے لیے سایہ فراہم کر سکتے ہیں اور گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

 

گھر کا خوبصورت باغیچہ

تعمیر شدہ گھر کے نقصانات

تعمیر شدہ گھر کے انتخاب کا منفی پہلو یہ ہے کہ آپ کو اس کی تزئین و آرائش کرنے کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے اور اس سے آپ کے گھر کی لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید برآں پرانے گھروں کو اکثر پلمبنگ اور بجلی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ معاہدے پر دستخط کریں یہ یقینی بنا لیں کہ گھر میں تمام چیزیں اور سہولیات قابلِ استعمال حالت میں ہیں اور موثر انداز میں کام کر رہی ہیں بصورتِ دیگر بنیادی سہولیات کی مرمت پر ہزاروں یا لاکھوں روپے کے اخراجات آپ کو برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

پہلے سے تعمیر شدہ مکانات خاص طور پر وہ جو چند سال پرانے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں، ایسے گھروں میں آپ کو خراب اور ٹپکتی چھتوں، ٹوٹے پائپوں یا ناقص سیوریج سسٹم جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

پانی کی لائنز پر کام کرتا پلمبر

پانی کی موٹر اور دیگر برقی آلات کی خرابی

اگر تعمیر شدہ گھر خریدنے پر بجلی سے منسلک پانی کی موٹر سالوں پرانی نصب ہے تو وہ کسی بھی وقت آپ کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے اکثر ایسے پرانے برقی آلات جدید آلات کی نسبت زیادہ توانائی حاصل کرنے اور بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top