آئی سی سی آئی اور گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے ہاؤسنگ اینڈ پراپرٹی ایکسپو 2022 کا شاندار انعقاد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرانہ ڈاٹ کام اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے مشترکہ تعاون سے پہلی بین الاقوامی پراپرٹی اینڈ ہاؤسنگ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

پراپرٹی ایکسپو کا اہتمام کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں کیا گیا جس میں امارات گروپ، گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 کے اسٹالز پر اعداد و شمار کے مطابق 6 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ امارات گروپ کی جانب سے گرینڈ بازار، گالف فلوراز اور امارات ریزیڈنسیز پر پانچ فیصد پر بکنگ کی خصوصی پیشکش دی گئی۔

 گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 نے ایونٹ کے شرکاء کو  پراپرٹی کی خرید و فروخت، لین دین اور قانونی نقطۂ نظر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ شرکاء نے 5 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کو زبردست آفر قرار دیتے ہوئے نہ صرف امارات گروپ کی کاوشوں کو سراہا۔ بلکہ ملک میں ایسے مزید ایونٹس کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور گرانہ ڈاٹ کام کے مشترکہ اقدام سے وقوع پزیر ہوا۔

کامیابی سے ہمکنار ہونے والی پہلی بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو میں کھانے پینے کے سٹالز کے علاوہ تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کی پہلی آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ ہے۔ جو صارفین کو جائیداد سے متعلق کرائے، خریداری اور فروخت پر مبنی معلومات اور مسائل کے پیشہ ورانہ اور قانونی حل فراہم کر رہی ہے۔ پانچ سال کے قلیل عرصے میں امارات گروپ کے متعدد پراجیکٹس جیسا کہ ایمیزون مال، امارات بلڈرز مال، فلورنس گیلریا کی تکمیل اور کامیابی کا سہرا گرانہ ڈاٹ کام کی مارکیٹنگ کا ثمر ہے۔

مزید براں گرانہ ڈاٹ کام کئی نئے پراجیکٹس کے ہمراہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ جن میں گرینڈ بازار راولپنڈی، مال آف امارات، بیولون شاپنگ مال ملتان اور دیگر بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top