وٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، گروپ ایڈمن کے اختیارات میں اضافہ

اسلام آباد: واٹس ایپ کے نئے فیچر کے مطابق گروپس کے ایڈمنز ہی گروپ میں شامل ہونے کے خواہشمند شرکاء کی منظوری دے سکیں گے۔ صارفین گروپ ایڈمن کی منظوری کے بغیر دعوتی لنک کے ذریعے گروپ میں شامل نہیں ہو سکتے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے وٹس ایپ گاہے بگاہے تبدیلی اور نئے فیچر متعارف کراتا رہتا ہے۔ اس بار وٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کو مزید بااختیار بناتے ہوئے دعوتی لنک کے ذریعے شامل ہونے والے شرکاء پر ایک اصول بنا دیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا ٹریکر اور وٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، نئی گروپ ممبرشپ کی منظوری بیٹا ورژن 2.22.14.6 میں دیکھی گئی ہے۔ ایڈمن گروپ سیٹنگ میں اس فیچر کو فعال یا غیر فعال کر سکتا ہے۔ ایک بار فعال ہونے کے بعد، گروپوں کے شرکاء کو اطلاع ملے گی کہ منتظم نے "ایڈمن کی منظوری” موڈ کو آن کر دیا ہے۔

جب ایڈمن اس فیچر کو فعال کر دے گا تو گروپ میں شامل ہونے والے خواہشمند افراد کو اطلاع دی جائے گی۔ وٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق، زیرِ التوا درخواستوں کی فہرست منظوری کے آپشن کے نیچے ظاہر ہوگی۔

ایڈمن کی منظوری کا فیچر صارف کی رازداری کے تحفظ اور جعلی شرکاء کو گروپ میں داخل ہونے سے روکنے میں مدد کرے گا۔

موجودہ ورژن میں، گروپ کا لنک رکھنے والا کوئی بھی گروپ میں داخل ہو سکتا ہے۔ اگر لنک غلط ہاتھوں میں چلا جاتا ہے تو اس سے رازداری کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اب ایڈمن کسی بھی شک کی صورت میں گروپ کے موجودہ ممبران کی تصدیق کر سکتا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ پر کام جاری ہے جو جلد ہی جاری کی جائے گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top