سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت راولپنڈی  کے لیے 1400 ملین کی رقم  مختص

NEC approves development projects in Balochistan for PSDP 2019-2020

کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی کیلئے 1400ملین روپے  کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ رواں مالی سال کیلئے700 ملین روپے کے فنڈز ریلیز کئے گئے۔ محکمہ تعلیم، واسا، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریباً 151سکیمیں جاری ہیں جن میں 25اعشاریہ 279ملین روپے سے اضافی کلاس رومز کی تعمیر کی چار سکیمیں چل رہی ہیں‘ جو بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بنا رہا ہے۔ یوسی کلیال میں گورنمنٹ گرلز الیمنٹری سکول میں چھ ملین روپے سے تین کلاس روم، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹھہ کلاں ٹو مورگاہ میں 6اعشاریہ 116ملین روپے سے تین کلاس روم، یونین کونسل کوٹھہ کلاں ٹو میں ہی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مورگاہ میں 6اعشاریہ 138ملین روپے سے دو کلاس روم اور یونین کونسل کوٹھہ کلاں ون ڈھوک چوہدریاں میں گورنمنٹ گرلز الیمنٹری سکول میں 7اعشاریہ 025ملین روپے سے تین کلاس تعمیر کئے جارہے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top