میٹرو بس کرایہ میں ١٠ روپے اضافہ

Fare increase in Metro Bus Service Rawalpindi and lahore

لاہور ، راولپنڈی :  پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں ١٠ روپے اضافہ کر دیا ہے ۔  اضافے کے بعد نیا کرایہ ٣٠ روپے ہوگا جسے متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد نافذ العمل کیا جایگا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک سال بعد کرایوں میں اضافے کی منظوری دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

منظوری کے بعد پنجاب کیبنٹ کمیٹی ونگ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے  اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

 اس وقت لاہور میٹرو بس کا روٹ۲۷ کلومیٹر جبکے راولپنڈی میٹرو بس روٹ ۲۳ کلومیٹر ہے۔  دونوں روٹس پر کرایہ فی سواری ٢٠ روپے لیا جاتا ہے۔

 صوبائی وزیر براۓ ٹرانسپورٹ اسد گیلانی کا کہنا ہے کے نئے کرایوں کا اطلاق ماس ٹرانزٹ بس اتھارٹی کریگی۔

فی الوقت یہ اضافہ لاہور اور جڑواں شہروں کی میٹرو بس ٹرانسپورٹ کے لئے ہے۔ ملتان میٹرو بس کے کرایوں میں تاحال کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top