پنجاب کے لیے 10 ترقیاتی منصوبے منظور

لاہور: پراونشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے پنجاب کے لیے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ منظوری پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل نے دی۔

منظور شدہ منصوبوں میں سیالکوٹ میں انجینرنگ یونیورسٹی، ڈی جی خان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، زراعت کی بحالی کا پراجیکٹ، فیصل آباد تا ستیانہ روڈ، پی ڈی خان تا جہلم سڑک، ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے، فیصل آباد تا جھنگ روڈ اور پانی کی سپلائی بڑھانے کے منصوبے شامل ہیں۔

میٹنگ میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، صوبائی سیکرٹری، سینئیر چیف کورڈنیشن اور اسسٹنٹ چیف کورڈنیشن شامل تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top