پشاور: گھر کی تعمیر کے دوران 100 سال پرانا تہہ خانہ دریافت

پشاور: سرکی گیٹ کے علاقے میں ایک مکان کی مسماری کے دوران قدیم سکھ دور کے تہہ خانے کی دریافت ہوئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق تہہ خانہ لگ بھگ 100 سال پرانا ہے۔ یہ تعمیراتی کام کے دوران نئے تہہ خانے کے لیے کھدائی کے دوران پایا گیا۔ محکمہ آثار قدیمہ، خیبرپختونخوا نے اس مکان کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس تہہ خانے کو تاریخی شہر پشاور کا عجوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس سائٹ کے منہدم ہونے کا 80 فیصد امکان ہے۔

 

مزید یہ کہ دریافت شدہ تہہ خانے کی دیواریں پختہ لکڑی سے بنائی گئی ہیں۔ اور یہ کام انتہائی مہارت سے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں چھت کے لیے لکڑی کے پلرز کا استعال کیا گیا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق سینکٹروں سال پرانے تعمیرات کی مرمت کے لیے محکمہ آثار قدیمہ سے اجازت لینا ضروری ہے۔

 

پشاور کی ایک بھرپور اور متنوع تاریخ ہے، جس میں ریکارڈ شدہ واقعات کم از کم 539 قبل مسیح کے ہیں، جو اسے جنوبی ایشیا کا قدیم ترین شہر بناتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top