لاہور: ایل ڈی اے نے 13 مزید غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس روڈ پر مزید 13 غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے براہ راست احکامات پر آپریشن چیف ٹاؤن پلانر II اظہر علی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے جاری کریک ڈاؤن کے دوران فیصلہ کن کارروائی کی۔

مزید یہ کہ آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی دکانوں، شیڈز، سٹورز، شٹرز اور اپارٹمنٹس کو مسمار کر دیا گیا جبکہ متعدد املاک کو سیل کر دیا گیا۔ یہ کارروائی شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کے وسیع پیمانے پر اقدام کا حصہ ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top