اسلام آباد: سی ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف دو روزہ آپریشن

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کی ہدایات پر تیزی سے کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ اور نارتھ ڈائریکٹوریٹ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو روزہ آپریشن کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق دو روزہ جاری کارروائی میں مزید 17 عمارات کو سیل کیا گیا۔ اور اب تک 28 عمارات کو مختلف علاقوں میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا چکا ہے۔ بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ ملکر ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے ملٹی پروفیشنل کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی، سیکٹر B-17 میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر جاری تعمیرات کو سیل کیا۔ اور مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے۔

مزید یہ کہ اس سے قبل جمعرات کے روز جدہ ٹاؤن میں 10 جبکہ آغوش ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک عمارت جو بلا اجازت تعمیر کی جارہی تھی کو سربمہر کرکے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔

اس موقع پر پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top