اس سال سی پیک کے تحت 27 ترقیاتی پراجیکٹس شروع کیئے جایئنگے

27 projects to be lauched under CPEC this year

اسلام آباد:      سی پیک کی تعمیر اپنے دوسرے فیز میں داخل ہو چکی ہے جس میں صنعتی و زرعی پراجیکٹس ، گوادر پورٹ، اور علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی پر توجہ دی جایئگی۔ اس سلسلے میں  27نئے پراجیکٹس شروع کیئے جایئنگے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چینی تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ اس علاقے کے عوام کے معیار زندگی کو مستحکم کیا جائے۔ مزید بتایا گیا کہ سی پیک کی وجہ سے اور ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر نے کے خواہاں ہیں  جن میں سر فہرست، سعودیہ اور دیگر گلف ممالک، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور دیگر شامل ہیں۔ یہ ممالک پاکستان کے صنعتی شعبوں میں خاطر خوا سرمایہ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو مستقبل قریب میں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سی پیک سے پاکستان کی ٹیکس ریونیو پر اچھے اثرات پڑے ہیں جس سے معاشی صورت حال مزید بہتر ہوگئی ہے اور آنے والے دنوں میں اور بہتری متوقع ہے۔ چینی تجزیہ نگاروں نے  کہا کہ چین کی بے تحاشہ سرمایہ کاری کی وجہ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اچھے ہوئے ہیں جسکا اعتراف دونوں ممالک کی عوام بھی کرتی ہے۔

پہلے فیز میں سی پیک کے22 پراجیکٹس پر تقریبا 19بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے  جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا  اور غربت میں نمایاں کمی آئی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top