بلوچستان حکومت کا کویٹہ میں 28 میگا منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

image (81)

اسلام آباد: بلوچستان حکومت نے کویٹہ میں 28 میگا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس ضمن میں کویٹہ ڈیویلپمنٹ پیکج کے تحت رقم بھی مختص کردی گئی ہے تاکہ شہری انفراسٹرکچر بہتر کیا جائے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ کویٹہ میں 120 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنایا جا رہا ہے جس پر 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ روڈ کنسٹرکشن، ڈیویلپمنٹ اور توسیعی پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے اور نئے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔