سگیاں روڈ پراجیکٹ پر ترقیاتی کام 55 فیصد مکمل

لاہور: شہری ترقی کے ادارے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کا کہنا ہے کہ 3 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری سگیاں روڈ منصوبے پر 55 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ راوی بریج سے پھول منڈی چوک تک 4.4 کلومیٹر سڑک کے دونوں اطراف کی تعمیر اور بحالی کا کام جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے سگیاں روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستے کو ملانے کے لئے سگیاں روڈ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

چیف انجینئر ٹو مظہر حسین خان نے ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے کو منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سگیاں منصوبے پر تین ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے جبکہ راوی بریج سے پھول منڈی چوک تک 4.4 کلومیٹر سڑک کے دونوں اطراف کی تعمیر اور بحالی کا کام جاری ہے۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ پھول منڈی چوک سے لاہور شیخوپورہ روڈ تک 1.2 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور بحالی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پھول منڈی چوک سے فیض پور انٹرچینج تک بھی 3.1 کلو میٹر کی تعمیر کے ساتھ پارکنگ لینز بھی بنائی جائیں گی جبکہ پھول منڈی چوک سے بیگم کوٹ تک بھی سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ سگیاں روڈ ری ہیبلیٹیشن اینڈ امپروومنٹ پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں بے ہنگم ٹریفک اور سیورج کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کا 55 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ سگیاں روڈ لاہور کا اہم ترین داخلی و خارجی راستہ ہے یہی وجہ ہے کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ یہاں پر سٹریٹ لائٹس ‘ ٹریفک سائنزاور سٹروم واٹر ڈرین بھی تعمیر تعمری کیے جا رہے ہیں۔

منصوبے کی تکمیل سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آسان گزرگاہ میسر ہو گی جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے ایندھن کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت بھی ہو گی۔

علاوہ ازیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ چوہدری محمد علی رندھاوا نے ایک موریہ پل ،داتا گنج بخش فلائی اووراورمینار پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ایک موریہ پل کا توسیعی کام اور داتا گنج بخش فلائی اوور جلد مکمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سٹوریج ٹینک کو جلد مکمل کیا جائے اور ایم ڈی واسا خود کام کی نگرانی کریں۔

لینڈ ایکوزیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے اور منصوبوں پر جاری کاموں کے دوران ٹریفک کے بہائو کو جاری رکھنے کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی جائے۔

بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل کو بتایا گیا کہ داتا گنج بخش فلائی اوور کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

داتا گنج بخش فلائی اوور کی تکمیل سے روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

فلائی اوور کی تعمیر کے نتیجے میں یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو سگنل فری راستہ میسر آئے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top