عیدالاضحیٰ پر سہولیات کی فراہمی کیلئے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بہتر سہولیات ممکن بنائی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انتظامیہ نے عید پر عوام الناس کو بلا تعطل بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ متعلقہ عملہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 28 جون تا 2 جولائی تک ہمہ وقت موجود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق قائم کئے گئے کنٹرول روم میں واٹر سپلائی، ایم پی او، سٹریٹ لائٹس، ایم اینڈ آر ایم، روڈ، انوائرمنٹ (ایسٹ اینڈ ویسٹ)، سٹی سیورج ڈویژن سمیت ڈی ایم اے ڈرایکٹریٹس کا عملہ اپنے فرائض سر انجام دے گا۔ نیز اس ضمن میں سٹاف میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئیں ہیں۔ تاکہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں قائم کئے گئے کنٹرول روم میں عوام 9252962 اور 9253016 پر اپنی شکایات کا اندراج بھی کرواسکتے ہیں۔

 

مزید یہ کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے سینی ٹیشن ونگ نے بھی جامع اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ اپنے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس ضمن میں سینی ٹیشن ونگ نے عوام الناس کی رہنمائی کے پیش نظر اپنے ہیلپ لائن نمبرز 9213908، 9203216، 9211555 اور 1334 بھی جاری کردئیے ہیں۔ تاکہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی شہریوں کو ادارے کی جانب سے ہرممکن سہولیات فراہم ممکن بنائی جا سکیں۔

 واضح رہے کہ موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top