ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کا پنجاب میں روڈ پراجیکٹس کیلئے 688 ملین ڈالر کی فراہمی کا فیصلہ

لاہور: ایشین ڈیویلپمنٹ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پنجاب میں روڈ پراجیکٹس کیلئے 688 ملین ڈالر کی فراہمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

روڈ انفراسٹرکچر کے یہ منصوبے پنجاب کے نو اضلاع میں مکمل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ڈیویلپمنٹ بینک 386 ملین ڈالر کی فراہمی یقینی بنائے گا جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 302 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

مذکورہ منصوبے بہاولنگر، لیہ، بہاولپور، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، پاک پتن، وہاڑی اور ساہیوال میں 63 ماہ کے عرصے میں مکمل کیے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top